10 جنوری 2017 - 18:08
روسی صدر نے آیت الله ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔ 
ماسکو میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے-
اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے بھی ماسکو میں ایرانی سفارت خانے میں حاضر ہو کر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی- 

۔۔۔۔۔۔۔

/169